• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹروپولیٹن نے کوئٹہ کو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل کردیا‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن، شاہ مسعود، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، توقیر بھٹی، بشیر احمد، نعیم جمال، ارشد اچکزئی، امین آغا و دیگر نے بیان میں ملک محمد شاہ کاکڑ اور حاجی فیض اللہ نورزئی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا انتقال علاقے کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے، بیان میں انہوں نے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے ۔ درایں اثناء محمد رحیم کاکڑ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ناقص کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورا شہر گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے، نالیاں گندگی سے بھری ہوئی ہے جبکہ ہر جگہ کچرے کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں۔ جب سے صفائی کا ٹھیکہ دیا گیا ہے شہر کا برا حال ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ ہر گھر سے صبح کے اوقات کچرہ اٹھانے کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے اور ہر یونین کونسل میں صفائی کا عملہ تعینات کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید