کوئٹہ(پ ر)کیتھلین کمال رئیسانی فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر کمال رئیسانی اور چیف ایگزیکٹو ذولیخہ رئیسانی نے سراوان ہاؤس میں ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کے کامیاب انعقاد پر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کو مبارکباد اور کیتھلین کمال رئیسانی فاؤنڈیشن کو اس کار خیر میں شریک کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیاانہوں نے بلوچستان پیس فورم، کیتھلین کمال رئیسانی فاؤنڈیشن اور فاطمید فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تھیلیسمیا سے متاثرہ بچوں کیلئے مقررہ ہدف سے بڑ ھ کر خون کے عطیات جمع ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوابزادہ لشکری خان رئیسانی کا ہمیشہ سے بلوچستان میں سماجی خدمات اور سیاست میں ایک اہم کردار رہا ہے، وہ ایک انسانیت دوست رہنما ہونے کے ساتھ لوگوں کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں، انہوں نے یقین دلایا ہے کہ کیتھلین کمال رئیسانی فاؤنڈیشن تعلیم، صحت کے شعبوں سمیت سماجی خدمات میں نوابزادہ لشکری رئیسانی کے شانہ بشانہ ہوکر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔