کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ آئینی بینچ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے سینارٹی کیس کو صدر کو بھیجنے کی فیصلے ایک بار پھر آزاد عدلیہ کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہاہےکہ ججز کے سینارٹی کا فیصلہ خود سپریم کورٹ کو کرنا چاہیے صدر کے ذریعے سینارٹی کا فیصلہ آزاد عدلیہ کے خلاف سازش ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاہےکہ بدقسمتی سے 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد آئینی بینچ کی تشکیل ہو یا دوسرے صوبوں سے ججز کا ٹرانسفر ہو ایک مخصوص ٹولہ ان سے اپنا پسند فیصلہ حاصل کرنا چاہتا ہے دوسرے صوبے سے ٹرانسفر جونیئر جحج کو قائمقام چیف جسٹس تعیناتی سینارٹی کے اصولوں کے خلاف عمل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے بہادر و باہمت حجز کی جانب سے اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا آزاد عدلیہ کی جانب ایک مثبت قدم تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینارٹی کے برعکس کسی بھی فیصلے کو بلوچستان بار کونسل اور ملک بھر سے وکلاء تنظیمیں قبول نہیں کریں گی اسلام آباد ہائی کورٹ ججز کی سینارٹی کیس میں اکثریتی ججز کا فیصلہ تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر یاد کیا جائے گا۔