• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مضر صحت فصلیں تلف کرنے کے دوران مشتعل افرادکا پولیس پر پتھراؤ

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر+خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا نوحصار میں سیوریج پانی سے کاشت کی جانے والی سبزیوں کے خلاف کارروائی 35 ایکڑ سے زائد رقبے پر زیر کاشت مضر صحت فصلیں جن میں ٹماٹر اور کدو شامل تھے تلف کر دی گئیں۔مشتعل افراد نے اتھارٹی اور پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیاجس سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا ،پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے پولیس کے ہمراہ گزشتہ روز نوحصار میں سیوریج پانی سے کاشت کی جانے والی سبزیوں کے خلاف کارروائی کی اس دوران زمینداروں نے مزاحمت کی جبکہ مشتعل افراد نے اتھارٹی اور پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 35 ایکڑ سے زائد رقبے پر زیر کاشت مضر صحت فصلیں جن میں ٹماٹر اور کدو شامل تھے تلف کر دی گئیں ۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی وقار خورشید عالم کا کہنا ہے کہ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے مکمل تعاون سے اتھارٹی کی جانب سے ایسے غیر قانونی زرعی اقدامات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
کوئٹہ سے مزید