کوئٹہ (آن لائن)جمعیت بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے نورزئی قوم کے سربراہ حاجی فیض اللہ خان نورزئی کی وفات پرتعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم ایک باوقار، مدبر اور ملنسار شخصیت تھے جنہوں نے ہمیشہ قبائلی روایات، علاقائی مفادات اور قومی اتحاد کو فروغ دیا ان کی وفات سےبلوچستان ایک مخلص رہنما سے محروم ہوگیاہے۔