کوئٹہ (آن لائن) مستونگ کے علاقے میں نوجوان کے اغوا کے خلاف اور بازیابی کیلئے اس کے اہل خانہ عزیز و اقارب نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو بلاک کردیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگی جس سے سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا گزشتہ روز مستونگ کے علاقے سے نا معلوم مسلح افراد ایک نوجوان کو اغواکرکے لے گئے جس کیخلاف اس کے اہل خانہ نے قومی شاہراہ کو بلاک کر کے احتجاج کیا اور کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ مسلسل 8گھنٹوں سے بلاک ہونے کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئیں انتظامیہ مظاہرین کے ساتھ بات چیت کے ذریعے احتجاج ختم کر وا کر قومی شاہراہ کو ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔