• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمنہ بلوچ سیکریٹری خارجہ اُمور، خلیق الرحمٰن جوائنٹ سیکرٹری صنعت و پیداوار تعینات

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) آمنہ بلوچ سیکریٹری خارجہ اُمور ،خلیق الر حمٰن جوائنٹ سیکرٹری صنعت و پیداوار تعینات،جویریہ سلیم کی خدمات مسابقتی کمیشن کو واپس مساجد خان اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، علی فیصل ،نعم جمال خزانہ ڈویژن ٹرانسفر ،وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر وتبادلے ، نوٹیفیکیشنز جاری ۔فارن سروس آف پاکستان کی گریڈ 22 کی افسر آمنہ بلوچ کو سیکریٹری وزارتِ خارجہ اُمور تعینات کیا گیا وہ سفیر کی حیثیت سے یورپی یونین کیلئے بیلجیئم میں تعینات تھیں۔ سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ رواں ماہ 11ستمبر کو چارج سنبھالیں گی۔ یاد رہے موجودہ سیکریٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی 10 ستمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ محمد سائرس سجاد قاضی کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسر خلیق الر حمنٰکو جوائنٹ سیکرٹری وزارت صنعت وپیدوار تعینات کیا گیا ۔ سر مایہ کاری بورڈ میںڈیپوٹیشن پر تعینات اسسٹنٹڈائریکٹر مس جویریہ سلیم کو تبدیل کرکے ان کی خدمات ان کے محکمے مسابقتی کمیشن پاکستان کو واپس کردی گئی ہیں۔ در یں اثناء وفاقی وزارتوں و ڈویژنز میں تعینات سیکشن آفیسرز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات کے مطابق سیکشن افسر ساجد خان کا داخلہ ڈویژن سے اسٹیبلشمنٹ ، سیکشن افسر علی فیصل کا اسٹیبلشمنٹ سے خزانہ ڈویژن، ملٹری فنانس وِنگ، سیکشن افسر انعم جمال کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے خزانہ ، ملٹری فنانس وِنگ تبادلہ کیا گیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل انفارمیشن آفس، پی آئی ڈی پشاور ردا فاطمہ کا تبادلہ کر کے اُنہیں ڈیپوٹیشن پر ایک سال کیلئے سیکشن افسر قومی ورثہ ڈویژن اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر محمد افضل سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کئے گئے گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید