اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی کابینہ نےچینی کی برآمد کے لیے مدت میں15روز کی توسیع کردی ہے۔ حکو متی ذرائع کے مطابق چینی کی برآمد کے لیےمدت 45 روز سے بڑھاکر 60 روز کردی گئی ہے۔ پہلے سےاجازت شدہ ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی کی برآمد کے لیے مدت بڑھائی گئی۔ شوگر ملزتوسیع شدہ مدت میں غیر استعمال شدہ چینی کا کوٹہ برآمد کرسکیں گے۔ گنےکےکاشت کاروں کوادائیگی نہ کرنےوالی شوگر ملزپرتوسیع کااطلاق نہیں ہوگا۔ برآمد کےلیےچینی کی ریٹیل اورایکس مل قیمتوں کی شرائط برقرار رہیں گی۔ کابینہ کمیٹی برائےمانیٹرنگ شوگرایکسپورٹ کوچینی کی قیمتوں پر نظررکھنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ کابینہ کمیٹی کوچینی کی طلب اوررسد کی صورتحال کو مانیٹرکرنےکےاحکامات بھی دیے گئے ہیں۔