کراچی(نیوز ڈیسک)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی(جے ایس ایم یو) میں 6ستمبر کو یومِ دفاع پورے جوش و جذبے سے منایا گیا، یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ کونسل کی صدر عفیفہ صدیقی اور نائب صدر دیویا موہن لال کی زیر قیادت تقریب سے اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے نوجوانوں میں حب الوطنی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے سپاہیوں نے 1965میں بے پناہ بہادری کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کا دفاع کیا۔ نوجوان نسل کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ہیروز کی قربانیوں کو جانیں اور ان پر فخر کریں، کیونکہ یہی قوم کے مستقبل کے امین ہوں گے۔رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان نے کہاکہ ہماری مسلح افواج کی استقامت اور قربانیاں آج بھی ہمیں تحریک دیتی ہیں۔