غزہ (نیوز ڈیسک) فلسطینی محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل انسدادِ پولیو مہم پر کام کرنے والی طبی ٹیموں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر رہا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں پولیو ویکسی نیشن مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔ تاہم غزہ حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج ویکسی نیشن ٹیموں کو علاقے میں محفوظ داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر رہی ہیں۔ وزارتِ صحت نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ فریق اسرائیلی حکام کے ساتھ معاملے میں مداخلت کریں اور انسدادِ پولیو مہم پر کام کرنے والی ٹیموں کی محفوظ داخلے کو یقینی بنایا جائے۔