واشنگٹن( نیوز ڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے ٹیکس چوری کیس میں اعتراف جرم کرلیا۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہنٹر بائیڈن کو 17 سال قید اور 10لاکھ ڈالر جرمانہ ہوسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے بیٹے کے خلاف کیس کا فیصلہ 16دسمبر کو سنایا جائے گا۔خبر ایجنسی کے مطابق ہنٹر بائیڈن پر ٹیکس کی مد میں کم از کم 14لاکھ ڈالر ادا نہ کرنے کا الزام تھا۔خبر ایجنسی کے مطابق ہنٹر بائیڈن کے اعتراف جرم کا مقصد اپنے خاندان کو مزید شرمندگی سے بچانا ہے۔