• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

Glen کی جعلی ہلاکت خیز ووڈکا سے ہوشیار، FSA نے انتباہ جاری کردیا

لندن (پی اے) فوڈ اسٹینڈرڈز ایجنسی نے انتباہ جاری کیا ہے کہ Glen کی جعلی ہلاکت خیز ووڈکا سے ہوشیار رہیں۔ انتباہ میں کہا گیا ہے کہ Glen ووڈکا کی کچھ ایسی35cl کی جعلی بوتلیں ملی ہیں، جس میں صنعتوں میں استعمال ہونے والا isopropyl الکوہل استعمال کیا گیا، جو انسانوں کے استعمال کے قابل نہیں ہے اور جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ انتباہ میں کہا گیاہے کہ Glenکی جعلی ووڈکا کی خوشبو عجیب سی ہے اور اس کا مزہ بھی اصلی ووڈکا سے مختلف ہے۔ اس سے ایک دن قبل فوڈ اسٹینڈرڈز اسکاٹ لینڈ نے متنبہ کیا تھا کہ گلاسگو اور لنکا شائر کی دکانوں پر Glenکی جعلی ووڈکا پائی گئی ہے۔ FSA، جو انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئر لینڈ کا احاطہ کرتی ہے، نے گلین ووڈکا کے نام سے ووڈکا کی جعلی بوتلوں کی تیاری اور تقسیم کے بارے میں متنبہ کیا تھا۔ ایف ایس اے کے مطابق جعلی ووڈکا کے نمونوں میں isopropyl alcohol پایا گیا جو غیر محفوظ ہے۔ isopropyl alcohol صنعتوں میں استعمال ہونے والا ایک محلول ہے جو انسانوں کے استعمال کیلئے نہیں ہے، اس محلول کو پیتے ہی فوری طورپر شراب کی زہر خورانی کی علامات ظاہر ہوجاتی ہیں اور بعض لوگوں کی موت واقع ہوجاتی ہے۔ FSA نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ووڈکا استعمال کرنے سے پہلے بوتل کے لیبل اور بوتل کے نیچے اس کا کوڈ چیک کرلیں۔ ایف ایس اے کا کہنا ہے کہ isopropyl میں بہت تیز بو ہوتی ہے، اس لئے صرف اس کی خوشبو ہی سے اس کا پتہ لگایا جاسکتا ہے، اگر ووڈکا میں بہت تیز خوشبو ہو تو اسے استعمال نہیں کرنا چاہئے بلکہ اس کو کسی محفوظ جگہ پر رکھ دیں اور مزید کارروائی اور ہدایات کیلئے لوکل اتھارٹی سے رابطہ کریں۔ ایف ایس ایس کی جانب سے اسکاٹ لینڈ میں انتباہ جاری کئے جانے کے بعد Glen ووڈکا کی مالک Loch Lomond گروپ کے ترجمان نےکہا ہے کہ ہماری ترجیح لوگوں کی صحت اور تحفظ ہے، ہم اس کیلئے فوڈ اسٹینڈرڈز اسکاٹ لینڈ اور دوسرے حکام کے ساتھ مل کر اس معاملے کو حل کرنے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں۔

یورپ سے سے مزید