کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ کرپٹ اور لٹیرے حکمران ملک کی وحدت کیلئے خطرہ بن چکے ہیں،ہم پاک فوج کے ساتھ ملکر پاکستان کو بچانے اور قبلہ اول کی آزادی کی جنگ لڑینگے،قادیانی نواز ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کررہے ہیں،شاداب رضا نقشبندی ان خیالات کا اظہار گذشتہ شب نشترپارک میں عقیدہ ختم نبوتؐ قانون کے پچاس سال مکمل ہونے پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاداب رضا نقشبندی نے ربیع الاول کے بعد پاکستان سنی تحریک کی ملک گیر رکنیت سازی مہم کا اعلان کرتے ہوئے جدید تعلیمی اداروں کے قیام اور تحفظ ناموس رسالتؐکیلئے منظم تحریک چلانے کااعلان کیا،قائد ملت اسلامہ علامہ شاہ احمد نورانی،مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی ودیگر کی تحریک ختم نبوت کیلئے خدمات کو زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی شاندار ملی خدمات پر تاجدار ختم نبوتؐایوارڈ شیلڈ دینے کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر اسٹیج پر پیر سید مظفر حسین شاہ،علامہ اشرف گورمانی،پیر سید کمال سلطانی،مفتی عابد مبارک ،ملک بشیر اعوان،محمد علی ممتاز قادری ، علامہ الیاس رضوی اور پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ محمد شاہد غوری نائب سربراہ صاحبزادہ بلال عباس قادری ودیگر موجود تھے۔