کراچی ( اسٹاف رپورٹر )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے مرتضی وہاب کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے اندر بنی ریاست سندھ کے متعصب حکمران چوری اور سینہ زوری پر کمر بستہ ہوچکے ہیں، میڈیا پر روزانہ شہر اور صوبے کی تباہی کی داستانیں نشر کی جارہی ہیں، شہر کی سڑکیں ،اسپتال اسکول کالج سیوریج و پانی کی لائنیں سب تباہ ہوچکےہیں، مرتضی وہاب نجانے کونسی عینک لگا کر شہر میں نکلتے ہیں۔ صوبے کے کروڑوں عوام پیپلزپارٹی کی فرعونی حکومت کی نااہلی کرپشن اور اقربا پروری سے عاجز ہیں، حیدرآباد یونیورسٹی پر سندھ کے حکمرانوں نے کہا کہ وہ انکی لاش پر بنے گی، کراچی قومی و صوبائی خزانہ میں ہزاروں ارب روپے ٹیکس اور ریونیو کی مد میں جمع کر اتا ہے، کراچی کا دیا گیا ٹیکس اور ریونیو ہی وفاق سے واپس سندھ کو آتا ہے۔