مکہ مکرمہ (شاہدنعیم) سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ہیروئن اسمگل کرنے کے جرم پر ایک کو سزائے موت دے دی ہے۔وزارت نے کہا ہے کہ ’پاکستان تارک وطن شیر محمد حضرت حسین کو ہیروئن سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘۔مذکورہ شخص کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے پر اور زمین میں فساد پھیلانے پر اسے سر قلم کرنے کی سزاسنائی گئی۔فیصلے پر اپیل کورٹ نے تصدیق کی اور ایوان شاہی نے نافذ کرنے کی منظوری دی ہے۔