اسلام آباد (آئی این پی )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے گزشتہ 10 سال میں پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی آمدن اور ٹیکس کی تفصیلات طلب کر لیں۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کا اجلاس کل پیر دن 11بجے پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں سینیٹر پلو شاہ خان کی صدارت میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان میں کام کرنے والی ٹیلی مواصلات کی کمپنیوں کی آمدن اور ٹیکس تفصیلات کا جائزہ لیا جائے گا۔چیئرمین پی ٹی اے کمیٹی کو اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے ۔