• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشہور یوٹیوبر نے 100 کلو سے زیادہ وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا

فوٹو: اسکرین گریپ
فوٹو: اسکرین گریپ

مشہور امریکی یوٹیوبر نکولس پیری نے 2 سال میں 114 کلو وزن کم کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ’نکاکاڈو ایوکاڈو‘ کے نام سے مشہور یوٹیوبر نکولس پیری نے اپنی نئی ویڈیو میں حیران کن طور پر وزن میں نمایاں کمی کا انکشاف کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

نکولس پیری اپنے کھانے پر مبنی ویڈیوز کےلیے جانے جاتے ہیں انہوں نے بتایا کہ میں نے پچھلے 2 سالوں میں 250 پاؤنڈ (تقریباً 114 کلوگرام) وزن کم کیا ہے اور اس دوران اپنے مداحوں کو بالکل بھی شک نہیں ہونے دیا۔

ان کی جانب سے اس بات کا انکشاف ایک نئی ویڈیو میں کیا گیا جس کا عنوان ’ٹو اسٹیپس اہیڈ‘ تھا۔ جہاں پیری نے اپنے مداحوں کو اس بات سے آگاہ کیا کہ انہوں نے وزن کم کرنے کے سفر کے دوران پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیوز شیئر کیں تاکہ ان کی صحت کی بحالی کو خفیہ رکھا جا سکے۔

یوٹیوبر کی یہ ویڈیو اب تک 20 ملین سے زائد بار دیکھی جا چکی ہے۔

نکولس پیری  بہت زیادہ کھانا  کھانے کی ویڈیوز کی وجہ سے ایک متنازعہ شخصیت بن گئے تھے۔ جس کی وجہ سے ان کی صحت کے بارے میں بھی خدشات پیدا ہو گئے تھے۔

تاہم اب ان کے وزن میں کمی کو  بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے اور یہ ایک مثبت تبدیلی سمجھی جا رہی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید