کراچی (پ ر) علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہے کہ ادب و احترام اور حرمت انسانیت کی بات کی جائے تاکہ معاشرہ درست سمت کی جانب چل سکے ، انہوں نے کہا کہ اسلام میں احترام انسانیت اور عدل و انصاف کی بات کی گئی ہے لہٰذا ہمیں ظلم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کے فلسفے کو آگے بڑھانا ہوگا ، فیڈرل بی ایریا میں اجتماع مجلس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر ہم دین کے فلسفے کو سمجھ لیں تو فرقہ واریت ،لسانیت اور علاقائی جھگڑوں سے نجات مل سکتی ہے ۔