• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس طارق جہانگیری کیخلاف مہم توہین عدالت کیس کی سماعت 19 ستمبر کو

اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہینِ عدالت کیس سماعت 19 ستمبر کو ہوگی اور چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں سات رکنی فل کورٹ بنچ سماعت کریگا۔ جبکہ سندھ ہائی کورٹ پہلے ہی فاضل جج کو کراچی یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کی جانب سے ڈگری کی منسوخی کے فیصلے کو معطل کرچکی ہے اور فریقین کونوٹسزجاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرچکی ہے اب اسی کیس میں بدنیتی پرمبنی مہم چلانے کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ سماعت کریگی اور چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل لارجربنچ کیس کی سماعت کرے گا۔

اہم خبریں سے مزید