• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک دہائی میں 2789 کھرب روپے رکھنے والے دنیا کے 10 امیر ترین افراد

کراچی (رفیق مانگٹ) سن 1916ء میں دنیا کے پہلے ارب پتی کے 111 سال بعد آئندہ ایک دہائی دس کھرب پتی دیکھے گی۔ سن2027ء میں ایلون مسک ایک ہزار اب ڈالرز (2789 پاکستانی روپے) رکھنے والے دنیا کے پہلے جب کہ 2028ء میں اڈانی دوسرے ’ٹریلین ایئر‘ ہوں گے۔ تین سال بعد ایلون مسک کی دولت 2789 کھر ب روپے(ایک ٹریلین ڈالر) ہو گی۔ 2027ء میں ایلون مسک 2789کھرب روپے رکھنے والے دنیا کے پہلے، اڈانی 2028میں دوسرے ہونگے ، مکیش امبانی 2033میں 2789 روپے رکھنے والے کھرب پتی بن جائیں گے ، بل گیٹس کو مزید 20 برس چاہیے ہوں گے ،دنیا کے دس امیر ترین افرادد کی دولت اب4618 کھرب روپے جب کہ آئند ہ دس برسوں میں 27888کھرب روپے سے زائد ہوگی۔ پہلے دس کھرب پتیوں میں بھارت کے مکیش امبانی 2033میں یہ سنگ میل عبور کریں گے۔ بل گیٹس کو کھرب پتی بننے کےلئے مزید تیس برس چاہیے ہوں گے، پرجوگو پانگسٹو 2028 ،برنارڈ آرنلٹ اور زکربرگ 2030تک سنگ میل حاصل کرینگے۔ گارڈین،سی این بی سی اور دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (ٹوئٹر) جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک کی دولت 110 فی صد سالانہ اوسط شرح سے بڑھ رہی ہے اگر یہی شرح برقرار رہی تو 2027 تک دنیا کے وہ پہلے ٹریلین ائیر بن سکتے ہیں۔بلومبرگ بلین ایئرز انڈیکس کے مطابق، مسک اس وقت 251 ارب ڈالر کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کھرب پتی کا درجہ حاصل کرنے والے دوسرے نمبر پر ہندوستان کے گوتم اڈانی ہوں گے، اگر اڈانی اپنی حالیہ سالانہ ترقی کی شرح 123 فی صدکو برقرار رکھتے ہیں، تو وہ 2028 میں کھرب پتی بن جائیں گے۔ٹیکنالوجی کمپنی نویڈا کے چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ، جنہوں نے پانچ سالوں میں اپنی دولت 3 ارب سے بڑھ کر 90 ارب ڈالر تک دیکھی ہے، 2028 تک کھرب پتی بن جائیں گے۔ فہرست میں چوتھے نمبر پر انڈونیشیا کے پرجوگو پانگسٹو ہیں، جو انڈونیشیا کے توانائی اور کان کنی کے ادارے باریٹو پیسفک کے بانی ہیں۔ 2028 تک وہ بھیکھرب پتی کا درجہ حاصل کر سکتے ہیں۔ پانچویں پر فرانس کے برنارڈ آرنلٹ، چھٹے پر میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ اور ساتویں پر فیشن اور ریٹلر سے وابستہ فل نائیٹ 2030 تک یہ اعزاز حاصل کرسکتے ہیں۔پہلے دس کھرب پتیوں میں آٹھویں پربھارت کے مکیش امبانی اور نویں پر ڈیل ٹیکنالوجی کے مائیکل ڈیل 2033میں یہ سنگ میل عبور کریں گے۔ جب کہ دسویں پر مائیکروسافٹ کے اسٹیو بالمر یہ اعزاز2034میں حاصل کریں گے ۔29 ستمبر، 1916 کو، اخبارات نے پہلے ارب پتی( بلین ائیر) کا عزازاسٹینڈرڈ آئل کے بانی امریکا کےجان ڈی راکفیلر کے نام ہونے کا اعلان کیا تھا ۔پہلے امریکی ارب پتی کے ایک صدی سے زیادہ کے بعد ڈالر کے لحاظ سے یہ سوال اب بھی موجود ہے کہ کھرب پتی کے سنگ میل تک پہنچنے والا پہلا شخص کون ہوگا۔ بلومبرگ کے مطابق 200ارب ڈالر کے ساتھ جیف بیزوس اس وقت دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں لیکن وہ دنیا کے بارہویں ٹریلین ائیر 2036تک بن پائیں گے۔لیری پیج اور سرجی برن، گوگل بانیوں کو بھی کھرب پتی بننے کے لیے 12سال انتظار کرنا پڑے گا -بل گیٹس کو کھرب پتی بننے کےلئے مزید تیس برس چاہیے ہوں گے اور2054میں وہ کھرب پتی بن پائیں گے۔اس وقت دنیا کے پہلے دس امیر ترین افراد کی دولت4618کھرب روپے(1656ارب ڈالرز) ہے جب کہ آئند ہ دس برسوں میں دس افراد کی دولت 27888کھرب روپے( دس ہزار ارب یا دس ٹریلین ڈالرز) سے زائد ہو گی۔

اہم خبریں سے مزید