اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )PWD، مینٹی ننس کیڈر ختم ،3340ملازمین آپریشنز وبجٹ سمیت ٹرانسفر،اسلام آباد میں پی ڈبلیو ڈی کی تمام انکوائریز عملے سمیت سی ڈی اے کو ٹرانسفر،30ستمبر تک انکوائریز ٹرانسفر کرنا لازم قرار ،پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے فیصلہ کے تنا ظر میں وزارت ہا ؤسنگ و تعمیرات نےگریڈ ایک سے تیرہ تک کے ملازمین کو پوسٹوں اور بجٹ سمیت متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو ٹرانسفرکردیا ہے۔پی ڈبلیو ڈی کا مینٹی ننس سٹاف نارتھ زون میں 2140،سنٹرل زون میں477،ساؤتھ زون میں 633اورویسٹ زون میں90ہے۔مجموعی طور پر 3340ملازمین ٹرانسفر کئے جائیں گے ۔ یہ ٹرانسفر وفاقی کا بینہ کے27اگست2024کے فیصلہ کی روشنی میں کی گئی ہیں۔ وزارت ہا ؤسنگ نے مینٹی ننس آپریشن اور سٹاف کی ٹرانسفر کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا ہے۔نو ٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد میں قائم پی ڈبلیو ڈی کی تمام انکوائریز عملہ سمیت سی ڈی اے کو ٹرانسفر کردی گئی ہیں۔فیڈرل لاجز اور اسٹیٹ آفس مینجمنٹ کے ساتھ منسلک فیڈرل لاجز اسلام آ باد میں وا قع تمام انکوائریز عملہ سمیت اسٹیٹ آفس کو ٹرانسفر کردی گئی ہیں ۔لاہور کراچی پشاور اور کوئٹہ میں واقع اسٹیٹ آفس کے زیر انتظام وفاقی رہائش گاہوں کی مینٹی ننس کا سٹاف اسٹیٹ آفس کو ٹرانسفر کردیاگیا ہے۔