• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین ریڑھی بان گرفتار،پولیس افسر سے ڈائری چھیننے اوروردی پھاڑنے پر مقدمہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس نے ٹریفک بہاؤ میں خلل کا سبب بننے کے الزام میں تین ریڑھی بانوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے، ٹریفک پولیس نے نشاندہی کہ عثمان،بہادر اور ظفر نے اپنی فروٹ کی ریڑھیاں سڑک کے درمیان کھڑی کی ہوئیں تھیں اور ٹریفک بہاو میں خلل کا باعث بن رہے تھے جن پر مقدمات درج کرلیے،کارسرکار مین مداخلت کرنے کے الزام میں پولیس نے متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس تھانہ مخدوم رشید کو اے ایس آئی افضل نے استغاثہ دیا کہ کنٹرول پر موصول ہونے والی کال پر جائے وقوعہ پر پہنچا تو وہاں موجود مردوخواتین نے ڈائری چھین لی مزاحمت کی اور وردی بھی پھاڑ دی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کا روائی شروع کردی۔وارداتوں اور جھگڑوں کی جھوٹی اطلاعات دینے کے الزام میں متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج۔پولیس نے لڑائی جھگڑوں کے واقعات کے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔پولیس تھانہ بی زیڈ کو جمیلہ بی بی نے بتایاکہ وہ اور اسکی ہمشیرہ گھر میں موجود تھے کہ علی وغیرہ گھر میں داخل ہوگئے اور تشدد کا نشانہ بنایا ۔سائرہ بی بی نے پولیس قادرپوراں کو درخواست دی کہ شبیر نے اسکو تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔
ملتان سے مزید