• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی میلاد کمیٹی،جمعیت القریش،انجمن چشتیہ نظامیہ کے تحت میلاد ریلیاں

ملتان(سٹاف رپورٹر) مرکزی میلاد کمیٹی کے زیراہتمام سالانہ میلاد ریلی نکالی گئی۔جس میں علماکرام،مشائخ عظام،سیاسی و سماجی شخصیات ،انجمن تاجران،معززین شہرنے شرکت کی۔ صا حبز ا دہ معصوم حامد نقشبندی،رکن الدین حامدی، حاجی جاویداختر انصاری،شیخ طارق رشید،میاں ریاض احمد مہروی،صاحبزادہ غلام جیلانی آفتاب ،صاحبزادہ زبیرنقشبندی ،راؤ عبدالقیوم شاہین ،میاں جاوید قریشی ،مرز ا ارشد ا لقا د ر ی ،خواجہ پیر شفیق اللہ صدیقی البدری ،راؤ محمد عارف رضوی، حاجی شیخ رفیق احمد،حامد ارائیں،راؤ مظہر الاسلام،سید بابر شاہ نے ریلی کی قیادت کی۔جمعیت القریش ملتان کے زیر اہتمام تیسری سالانہ میلاد ریلی طارق آباد سے نکالی گئی جس کی قیادت زاہد بلال قریشی، جمعیت القریش ملتان کے صدر محمد صدیق قریشی، سماجی رہنما امیر اللہ شیخ، عطائ الرحمن قریشی، محمد حامد قریشی، سید ارشاد گیلانی اور حاجی اقبال عادل نے کی۔میلاد فاوّنڈیشن پاکستان میں شامل انجمن چشتیہ نظامیہ ملتان کے زیراہتمام جامع مسجد الرحمن و مدرسہ نظامیہ فیض القران بستی دریباں سے چوتھی سالانہ میلاد ریلی نکالی گئی ۔جس کی قیادت میلاد فاوّنڈیشن پاکستان کے صدر زاہد بلال قریشی، پیر سید ارشاد گیلانی، صاحبزادہ ریاض نظامی، شیخ اظہر حسین اور قاری سیف اللہ چشتی نے کی۔
ملتان سے مزید