پشاور (اے پی پی)سٹی ٹریفک پولیس نے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں پشاورشہرمیں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 150 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ چیف ٹریفک آفیسر سعود خان کی ہدایت پرسٹی ٹریفک پولیس پشاورکی جانب سے پشاور شہرمیں تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طورپر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تاہم اس پرعملدرآمد نہیں کیا گیا جس پر سٹی ٹریفک پولیس پشاورکی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریش کے دوران 150 افراد کوگرفتارکرکے سامان قبضے میں لے لیا گیا۔