• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنزیومر سوسائٹی کا کیمپ ،مقامی فنکار بچوں کو فروخت کیلئے بیٹھے رہے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کنزیومر سوسائٹی کے زیر اہتمام بجلی ، گیس کے بلوں میں اضافہ ، مہنگائی اور سوسائٹی کے عہدیداروں کے خلاف قائم مقدمات کے خاتمے اور نصیر محمد شہی کا سرکاری سطح پر علاج اور اس کے فنڈز دلانے کے لیے قائم احتجاجی کیمپ پیر کو چوتھے روز بھی جاری رہا جبکہ مقامی فنکار نصیر احمد محمد شہی بھی فنڈز کے عدم اجراء اور غربت سے تنگ آکر پیر کو چوتھے روز بھی کیمپ میں اپنے بچوں کو فروخت کیلئے لیکر بیٹھے رہے ، احتجاجی کیمپ میں مختلف مکتبہ فکر اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کرکے مقامی فنکار سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے سڑکوں پر آگئے ہیں ایک مزدور شخص اپنے بچوں کے ساتھ احتجاجی کیمپ میں بیٹھا ہے مگر معاشرے کو اس کا احساس تک نہیں جبکہ متعلقہ حکام اس انتظار میں ہیں کہ غربت سے تنگ یہ فنکار اپنے بچوں کو آگ لگادے تب وہ حرکت میں آئیں گے ، حکومت کی ذمہ ادری ہے کہ اس جانب توجہ دے ۔
کوئٹہ سے مزید