• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بادشاہت کا دوسرا سال: شاہ نے 100 سے زیادہ دن سرکاری تقریبات میں شرکت کی

لندن (پی اے) کنگ نے اپنی بادشاہت کے دوسرے سال میں 100سے زیادہ دنوں کی مصروفیات مکمل کیں۔ بادشاہ کے طور پر وہ دوسرےسال پہلے کے مقابلے میں کم مصروف رہے، کینسر کے علاج نے ان کے نظام الاوقات پر کافی اثر ڈالا، حالانکہ انہوں نے اب بھی درجنوں دورے، ملاقاتیں کیں اور تقریبات میں حصہ لیا۔ چارلس نے گزشتہ سال کے دوران 132 دنوں میں سرکاری مصروفیات انجام دی ہیں جبکہ پچھلے 12 مہینوں میں یہ تعداد 161دن تھی ان کے دور بادشاہت کے دوسرے سال کو تقریباً تین حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے 2023کے موسم خزاں کے دوران ایک مکمل شیڈول جس میں برطانیہ کے مختلف شہروں کےساتھ ساتھ فرانس، کینیا اور متحدہ عرب امارات کے دورے کئے، اس کے بعد عوام کی نظروں سے باہر کی مدت، جنوری 2024میں پروسٹیٹ آپریشن اور اس کے نتیجے میں کینسر کی تشخیص اور مئی کے بعد سے معمول کی سرگرمی میں بتدریج واپسی، جس میں سکاٹ لینڈ اور چینل آئی لینڈ کے دورے شامل ہیں۔ یہ اعداد وشمار پی اے نیوز ایجنسی نے کورٹ سرکلر کا استعمال کرتے ہوئے مرتب کئے ہیں، جو شاہی خاندان کی روزمرہ کی سرگرمیوں کا سرکاری ریکارڈ ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چارلس کے گزشتہ سال کے دوران برطانیہ کے وزیراعظم سے ملاقات میں 22رسمی سامعین تھے۔ رشی سوناک کیساتھ 18اورسر کیئر اسٹارمر کیساتھ چار سامعین تھے۔ چارلس کے دور حکومت کے پہلے اور دوسرے سال دونوں میں وزیراعظم کی تبدیلی دیکھی گئی ہے، جس کا تجربہ برطانیہ کے کسی سابق بادشاہ نے نہیں کیا تھا۔ 8ستمبر کو چارلس کے بادشاہ بننے کے صرف 48 دن بعد 25 اکتوبر 2022 کو لز ٹرس کی جگہ رشی سوناک نے لی جبکہ مسٹر سوناک کی جگہ 5 جولائی 2024 کو سر کیئر نے سنبھالی۔ کنگ کے طور پر چارلس کے دوسرے سال کا آغاز 2023 میں ایک مصروف خزاں کے ساتھ ہوا، جس میں انہوں نے برطانیہ میں ایبرڈین، نورویچ، آکسفورڈ شائر میں ڈڈکوٹ اور جنوب مغربی لندن میں نیو مالڈن کے دورے کئے۔ اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کیلئے دبئی کا سفر کرنے کے علاوہ ملکہ کیساتھ فرانس اور کینیا کے سرکاری دورے پر گئے۔ انہوں نے 2024 کے اوائل میں کینسر کا علاج شروع کرنے کے بعد سے اتنا وسیع سفر نہیں کیا ہے حالانکہ حالیہ مہینوں میں وہ ڈی ڈے کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر فرانس میں نارمنڈی گئے، اسکاٹ لینڈ اور چینل آئی لینڈز میں مصروفیات رہیں اور اس کے بعد ساؤتھ پورٹ کا دورہ کیا، جہاں چاقو حملہ میں تین لڑکیاں ہلاک ہو گئی تھیں۔ ملکہ نے مارچ 2024 میں چارلس کی جانب سے آئل آف مین اور بلفاسٹ کے دورے کئے، اس کے علاوہ اسی مہینے میں سالانہ کامن ویلتھ ڈے اور مونڈی جمعرات چرچ کی سروسز میں ان کی نمائندگی کی لیکن مئی کے بعد سے کنگ اور ان کی اہلیہ اعلیٰ سطح کی تقریبات کی بڑھتی ہوئی تعداد میں ایک ساتھ نظر آئے ہیں، جیسے کہ چیلسی فلاور شو اور اسکوٹ ریس کے دورے، ویلش پارلیمنٹ کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر کارڈف کا دورہ اور پارلیمنٹ کے ریاستی افتتاح۔  پی اے نے مصروفیات کے ساتھ ایک دن کی درجہ بندی کی ہے، جس میں بادشاہ کو سرکاری حیثیت میں کم از کم ایک دورہ، میٹنگ یا تقریب کے طور پر ریکارڈ کیا جاتا ہے لیکن دیگر ان میں غیر سرکاری تقریبات شامل نہیں، جیسے کہ نجی حیثیت میں چرچ میں جانا۔ اسی معیار کو استعمال کرتے ہوئے کورٹ سرکلر دکھاتا ہے کہ ملکہ اپنے شوہر کے دور حکومت کے دوسرے سال کے دوران 106 دنوں میں مصروف رہیں۔ یہ تقریباً پہلے سال (104) کے لگ بھگ ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کنگ کی صحت کے مسائل کے باوجود اسی طرح کی سرگرمی کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہیں۔ کورٹ سرکلر یہ بھی دکھاتا ہے کہ بادشاہ نے اپنے دوسرے سال کے دوران پریوی کونسل کی 13 میٹنگیں کیں۔ یہ مشیروں کا ادارہ ہے، جو شاہی اعلانات، چارٹر اور دیگر رسمی امور کے معاملے کی نگرانی کے لئے بادشاہ سے باقاعدگی سے ملاقات کرتا ہے۔ اس کے اراکین میں زیادہ تر ماضی اور حال کے سینئر سیاستدان ہیں، حالانکہ ہر اجلاس میں صرف چند موجودہ وزراء ہی شرکت کرتے ہیں۔ کنگ کے طور پر چارلس کے پہلے سال کے دوران کونسل کی ملاقات قدرے زیادہ 16 بار ہوئی، شاید سرکاری امور کا بڑھتاہوا حجم اس کی عکاسی کرتا ہے، جو ایک نئے بادشاہ کی آمد کے ساتھ ہوتا ہے۔ عوامی نمائشوں اور سیاسی ملاقاتوں کے علاوہ بادشاہ نے برطانیہ کے خیراتی اداروں اور کاروباری اداروں کی سرکردہ شخصیات کیساتھ ساتھ دنیا بھر کے سفیروں، ہائی کمشنروں اور معززین سے ملاقاتوں کیساتھ اپنے دوسرے سال کا آغاز کیا۔

یورپ سے سے مزید