لاہور (نیوزرپورٹر) سال کا دوسرا چاند گرہن 18 ستمبر کو ہوگا ،چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں ہو گا .
جزوی چاند گرہن امریکا، یورپ کے بیشتر ممالک، آسٹریلیا، افریقا، شمالی اور مشرقی ایشیا میں نظر آئے گا۔
چاند گرہن کے پینمبرل مرحلے کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 18 ستمبر کو صبح 5بج کر41منٹ پر شروع ہوگا، جزوی چاند گرہن کا آغاز صبح 7بج کر 12منٹ پر ہوگا، 7بج کر 44 منٹ پر عروج پر پہنچے گا۔