کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 15پیسےتک کا اضافہ، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت 39 پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں21 پیسے کی کمی پاونڈ کی قیمت میں 8پیسے تک کا اضافہ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت خرید 15پیسے کے اضافے سے 278.45روپے سے بڑھ کر 278.60 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 8پیسے کی کمی سے 278.83 روپے سے بڑھ کر 278.75روپےپر آگئی، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 11 پیسے کے اضافے سے 279.35 روپے سے بڑھ کر 279.46 روپے اور قیمت فروخت 39 پیسے کے اضافے سے 280.86روپے سے بڑھ کر 281.03 روپے ہو گئی ہے ، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 17پیسے کی کمی سے 308.27 روپے سے کم ہو کر 308.10روپے اور قیمت فروخت 21 پیسے کی کمی سے 311.31روپے سے کم ہو کر 311.10 روپے ہو گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق پیر کو برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 8پیسے کے اضافے سے 365.10روپے سے بڑھ کر 365.18 روپے اور قیمت فروخت ایک پیسے کے اضافے سے 368.64 روپے سے بڑھ کر 368.65 روپے ہو گئی۔