• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز رسک مینجمنٹ سسٹم بہتر بنانے کیلئے ایف بی آر، لمز میں مفاہمتی یادداشت

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )کسٹمز رسک مینجمنٹ سسٹم بہتر بنانے کیلئے ایف بی آر،لمز میں مفاہمتی یادداشت،فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (ایل یو ایم ایس) کے "ٹیکنالوجی فار پیپل انیشی ایٹو (ٹی پی آئی)" نے پیر کے روز ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے۔ تقریب میں چیئرمین ایف بی آرراشد محمود لنگڑیال، ایف بی آر اور لمز کے سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔ ایف بی آر کی جانب سے محمد جنید جلیل خان، ممبر کسٹمز (آپریشنز) اور لمز کی جانب سے ڈاکٹر محمد فرید ظفر، ڈائریکٹر ٹی پی آئی لمز نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ مفاہمتی یادداشت کا مقصد مستقبل میں مشین لرننگ اور ڈیٹا اینالیٹکس کے استعمال میں تعاون کرنا ہے۔پاکستان کسٹمز اور ٹی پی آئی کے درمیان یہ تعاون کسٹمز رسک مینجمنٹ سسٹم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے کیا گیا ہے تاکہ سرحد پار تجارت کو آسان بنایا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید