• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی ٹوٹی سڑکوں کی مرمت پھر کے ایم سی محکمہ انجینئرنگ کے سپرد

کراچی(طاہرعزیز۔۔اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی نے2ارب روپے کی لاگت سے شہر کی اہم شاہراہوں،پلوں اور سیوریج لائنوں کی مرمت اور رین ایمرجنسی ورک کے لئے ٹینڈر طلب کر لئے ٹینڈر طلبی سے کھلنے تک صرف پانچ دن کا وقت دیا گیا ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ جس ڈپارٹمنٹ کی بنائی گئی سڑکیں غیر معیاری ہونے کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئیں مرمت کا کام بھی دوبارہ کے ایم سی محکمہ انجینئرنگ کے سپرد کیا کیا جا رہا ہےوزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی نے حالیہ بارشوں میں متعدد سڑکوں کےٹوٹ جانے اور ان کی ناقص تعمیر کے ذمہ دارافسروں،انجینئرز اور ٹھکیداروں کے خلاف تحقیقات اور کارروائی کا اعلان کیا تھا لیکن اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی صرف گرومندر کی تعمیر میں دو ایکسئن کا گزشتہ روز تبادلہ کیا گیا ہےڈائریکٹرکنٹریکٹ مینجمنٹ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے ایم سی نے گزشتہ روزکراچی کی اہم شاہراہوں،پلوں اور بعض علاقوں کی اندرونی سڑکوں کے پیچ ورک،سیوریج لائنوں کی مرمت اوررین ایمرجنسی کےلئے الگ الگ 33کاموں کے ٹینڈر جاری کئے ہیں جس کے مطابق9ستمبر سے لے کر13ستمبرتک ٹینڈر پروسس مکمل کر لیا جائے گا اور فوری مرمت کے کام شروع کر دئے جائیں گےپانچ سے آٹھ کروڑفی کام رقم مخٹص کی گئی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید