• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی جانب سے نظر انداز کرنے پر جاپان کے اوورسیز پاکستانیوں میں مایوسی

ٹوکیو(عرفان صدیقی) ن لیگ کی حکومت میں صرف برطانیہ اور یورپ سے اوورسیز پاکستانیوں کو حکومت میں عہدے ملنے سے جاپان سمیت دیگر ممالک میں مقیم قربانیاں دینے والے کارکنوں میں مایوسی ، اس حوالے سے ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کو خط بھی تحریر کیا ہے، جس میں انہیں بتایا گیا ہے کہ ماضی میں انہیں پارٹی کے لیے آواز بلند کرنے پر لاپتہ کیا گیا ، مردہ سمجھ کر جنگل میں پھینکا گیا ، شیخ رشید کا گریبان پکڑنے پر ن لیگ کی حکومت میں ہی ان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بنایا گیا ، جبکہ دو دفعہ انھوں نے پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی درخواست دی ،لیکن دونوں بار انھیں پارٹی قیادت کی جانب سے ٹکٹ نہیں دیا گیا لیکن وہ صبر کرتے رہے ، جس پر انھیں ن لیگ کے کارکنوں اور اہل خانہ کی جانب سے طنز و تشنیع کا نشانہ بھی بنایا گیا لیکن وہ پارٹی فیصلے پر صابر رہے ، تاہم اب جب ن لیگ کی حکومت ہے تو کئی اہم عہدوں پر ن لیگ اوورسیز برطانیہ اور یورپ کے عہدیداروں کو تعینات کیا جارہا ہے، جس سے دنیا بھر میں پارٹی کے لیے قربانیاں دینے والے کارکنوں میں احساس محرومی پیدا ہورہا ہے ، اس موقع پر جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ملک نور اعوان نے کہا کہ وہ پارٹی قیادت کے فیصلے پر ہمیشہ ہی راضی رہے ہیں تاہم اپنے خط میں انھوں نے اپنے قائد میاں نواز شریف سے دل کی باتیں کہہ دیں ہیں اب وہ جو بھی فیصلہ کریں گے وہ بھی قابل قبول ہوگا ۔
اہم خبریں سے مزید