اسلام آباد ( آن لائن ) اٹارنی جنرل منصور عثمان نے کہاہے کہ سائلین کی امیدیں ٹوٹنے کی ذمہ داری نظام انصاف سے منسلک ہم تمام لوگوں پر عائد ہوتی ہے، مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر سے زیادہ سائلین کو کوئی اور چیز ناامید نہیں کرتی، فوجداری مقدمات میں لوگوں کی آزادی اور زندگیاں داؤ پر لگی ہوتی ہیں،کئی مرتبہ ملزمان اور مجرمان کے مقدمات کی باری آنے میں دہائیاں لگ جاتی ہیں،بے گناہ کا دہائیوں تک جیل میں رہ کر رہا ہونا کسی سانحہ سے کم نہیں ہوتا۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہارپیرکوسپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کے سلسلہ میںفل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان نے کہاکہ مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر سے زیادہ سائلین کو کوئی اور چیز ناامید نہیں کرتی، فوجداری مقدمات میں لوگوں کی آزادی اور زندگیاں داؤ پر لگی ہوتی ہیں،کئی مرتبہ ملزمان اور مجرمان کے مقدمات کی باری آنے میں دہائیاں لگ جاتی ہیں،بے گناہ کا دہائیوں تک جیل میں رہ کر رہ ا ہونا کسی سانحہ سے کم نہیں ہوتا۔