• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے 4.6 ارب کے وعدے، 1.25 ارب مل پائے

اسلام آباد(مہتاب حیدر) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کیلئے وعدہ شدہ 4.6ارب ڈالر کی رقم مین سے تاحال صرف 1.25ارب ڈالر جون 2024 کے اخر تک مل پائے ہیں۔ ورلڈبینک نے ابھی تک 1.184ارب ڈالر کا قرض فراہم کیاہے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے سب سے بڑا شراکت دار بن گیا ہے۔ 2024-25کےلیے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اخراجات کیلیے سرکاری تخمینہ 500ملین ڈالر ہے جس میں سے پہلی سہ ماہی کے دوران تقریباً 100 ملین ڈالر تقسیم ہوگا۔ وفاقی وزیرپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اینڈ خصوصی اقدام احسن اقبال نے پالیسی اور اسٹریٹجی کمیٹی کی کے چوتھے اجلاس کی صدارت کی اورسیلاب کے بعد تعمیر نو کی سرگرمیوں کاجائزہ لیا۔ اس اجلاس کے ایجنڈے میں تیسرے پی ایس سی اجلاس کے دوران ہونے والے فیصلوں کاجائزہ لینا اور اورفالواپ اقدامات کرنا شامل ہے ۔
اہم خبریں سے مزید