اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد بار کونسل ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے بیرسٹر گوہر علی خان ، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کی گرفتاریوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ اس ضمن میں اسلام آبادبارکونسل کے وائس چیئرمین عادل عزیز قاضی کی زیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں بارکونسل کے ممبران راجہ علیم عباسی ، ذوالفقار عباسی ، نصیر کیانی اور قمر سبزواری کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد ، ڈسٹرکٹ بار کے صدر راجہ شکیل عباسی ، دیگر عہدیداران اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔ وکلا نے وفاقی پولیس کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی خان ، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین ایڈووکیٹ کی گرفتاریوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ وفاقی پولیس فوری طور پر گرفتار وکلا کو رہاکرے ۔