• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولی پوپ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنا دیا

لندن ( نیوز ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اولی پوپ نے ٹیسٹ کرکٹ کی 147سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنادیا۔اولی پوپ نے جمعہ کو سری لنکا کے خلاف اوول میں تیسرے ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کی جس کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے اپنے ٹیسٹ کرکٹ کی پہلی 7 سنچریاں 7مختلف ملکوں کے خلاف بنائی ہیں۔اولی پوپ انگلینڈ کی جانب سے 47 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 7 سنچریوں کی مدد سے 2881 رنز اسکور کیے۔اولی پوپ نے سری لنکا کے خلاف سنچری سے قبل جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، پاکستان، آئرلینڈ، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک، ایک سنچری اسکور کی تھی۔ 
یورپ سے سے مزید