لاہور(خبر نگار) پنجاب یونیورسٹی میں اللہ والے ٹرسٹ سکالرشپ پروگرام نے وظائف حاصل کرنیوالے طلباء وطالبات کااعلان کیا ۔ AWT سکالرشپ پروگرام کے لیے کل 70 ضرورت مند اور مستحق طلبہ کا انتخاب کیا، سلیکشن کمیٹی میں ڈاکٹر خالد منظور بٹ، معزز ڈائریکٹر اور تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد شامل تھے۔ ڈاکٹر شازیہ لون، سیکرٹری فنانس ڈاکٹر عاصم فاروقی، ڈاکٹر سعدیہ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔