• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ سپر ہائی وے، مقابلے میں راہگیر جاں بحق، ایک ڈاکو بھی مارا گیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں راہ گیر شہری جاں بحق ہو گیا،مقابلے میں ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کی حدود النور سوسائٹی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا۔پولیس کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل سوار شہریوں کو اسلحہ کے زور پر واردات کا نشانہ بنا رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے کے تبادلے میں ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ملک بھر سے سے مزید