کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کورنگی ایکسٹینشن، کشمیر روڈ کو براہ راست شاہراہ فیصل سے منسلک کیا جائے گا جس کے باعث پیریڈی اسٹریٹ اور شاہراہ فیصل پر ٹریفک کے دباؤ میں واضح کمی متوقع ہےڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے ورلڈ بینک کے تجویز کردہ وفد سے سوک سینٹر میں قائم اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ورلڈ بینک کے تجویز کردہ نمائندے آبادکاری کے ماہر پی سی ایم یوپی اینڈ ڈی ڈپارٹمنٹ شیفق رحمان جمرو، ادارہ جاتی کے ماہر کنسلٹنٹ ورلڈ بینک محمد معین، سماجی ترقی کے ماہر کنسلٹنٹ ورلڈ بینک امان احمدجبکہ چیف انجینئر کے ڈی اے طارق رفیع، سیکریٹری کے ڈی اے بہزاد عامر میمن، پروجیکٹ ڈائریکٹر لائنز ایریا شکیل صدیقی و دیگر افسران موجود تھے۔