کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کےزرعی سائنس دانوں نے کپاس اور گندم کی زیادہ پیداوار دینے والی نئی زرعی اجناس تیار کر لی ہیں،ان اجناس کی نئی ورائٹیاں سےسندھ کپاس اور گندم میں خود کفیل ہو جائے گا، اس بات کا اعلان وزیر زراعت اور بیورو آف سپلائی سردار محمد بخش خان مہر کی زیر صدارت سندھ سیڈ کاؤنسل کے36ویں اجلاس میں کیا گیا ،اجلاس میں نئے بیجوں کی خصوصیات، نئی متعارف کردہ اقسام کی کاشت کے لیے منظوری دی گئی،تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کپاس، گندم،سرسوں، بیری کی12نئی زرعی اجناس کی منظوری دے دی.وزیر زراعت اور بیورو آف سپلائی سردار محمد بخش خان مہر کی زیر صدارت سندھ سیڈ کاؤنسل کا 36واں اہم اجلاس منعقد ہوا۔