کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ امریکا سےوطن واپس پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ اسمبلی کے جاری اجلاس میں بھی شرکت کی۔کراچی واپس آنےکے بعد ان سے چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے ملاقات کی اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جاپان کے سفیر مسٹر وادا مستوہیرو نے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات اور تجارت پر بات چیت کی۔ جاپانی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان جاپان کو گارمنٹس اور زرعی اجناس برآمد کرتا ہے جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جاپان کو آم برآمد کرنے کیلئے سندھ حکومت اقدامات کر رہی ہے۔