• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ عظمیٰ کراچی، اسٹریٹ لائٹس پر میٹر لگانے کا فیصلہ مسترد

کراچی(طاہرعزیز، اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کی درخواست پر اسٹریٹ لائٹس پر 950 میٹر لگانے کے نیپرا فیصلے کو بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ماننے سے انکار کردیا ، کے ایم سی کے نمائندے نے نیپرا اجلاس میں کہا کہ میٹر لگانے پر مجموعی خرچہ 30 کروڑ روپے بنے گا جسے کے الیکٹرک کو ادا کرنا کے ایم سی کے لئے ناممکن ہے، نیپرا نے ہم سے پوچھے بغیر کیسے فیصلہ دیدیا۔ منگل کو نیپرا کےکراچی میں واقع ریجنل آفس میں یوٹیلٹی سروس فراہم کرنے والے اداروںکا اجلاس ہو اجس کی صدارت ریجنل ڈائریکٹر نیپرا عابد شیخ نے کی ذرائع کے مطابق اجلا س میں نیپرا نے اپنے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے کے ایم سی پر زور دیا جس پر کے ایم سی کے نمائندے نے کہا کہ ساڑھے چار کلوواٹ پرایک میٹر لگےگا جس پر ساڑھے تین لاکھ روپے فی میٹر لاگت آئے گی اور مجموعی خرچہ 30 کروڑ روپے بنے گا جسے کے الیکٹرک کو ادا کرنا کے ایم سی کے لئے ناممکن ہے، کے ایم سی نمائندے نے اعتراض کیا کہ نیپرا نے ہم سے پوچھے بغیر کیسے فیصلہ دے دیا۔
اہم خبریں سے مزید