• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وادی نیلم میں جاں بحق کراچی کے باپ، بیٹا اور بیٹی سپرد خاک

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں حادثہ میں جاں بحق ہونے والے کراچی کے رہائشی باپ ،بیٹا اور بیٹی کومنگل کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپر دخاک کردیا،تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں ببون کے مقام پرگذشتہ روزکراچی سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے39سالہ صادرم صدیقی ،4سالہ بیٹی عیشہ اور ڈیڑھ سال کا بیٹا ابراہیم جاں بحق ہوگئے تھے،حادثہ میں جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی اور بیٹا کی میتیں کراچی منتقل کی گئی ،کمسن بیٹا ،بیٹی اور والد کی میتیں کراچی پہنچنی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ہر آنکھ آشک بار تھی حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ جامع مسجد فلاح میں ادا کی گئی اس موقع پرمختلف سیاسی و سماجی شخصیات ، عزیز و اقارب ،دوست احباب ،اہل محلہ سمیت کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی ،متوفی صارم صدیقی کے کزن عمیر دبیر نے جنگ کو بتایا ہےکہ صارم صدیقی فیڈرل بی ایریا بلاک 15 کے رہائشی اور آن لائن کاروبار کرتا تھا وہ اپنی اہلیہ، چار بچوں، برادر نسبتی اور اہلیہ کے ساتھ دو ہفتے قبل برادر نسبتی کے ہنی مون ٹرپ پر ساتھ کراچی سے بذریعہ ٹرین پاکستان کے سیاحتی مقامات کی سیر کیلیے روانہ ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید