• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارسا قوانین میں مجوزہ ترامیم مسترد، صدر زرداری مستعفی ہوں، جی ڈی اے، اپوزیشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر )گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سمیت سندھ کی نمائندہ اپوزیشن جماعتوں نے ارسا قوانین میں مجوزہ ترامیم کو مسترد کرتے ہوئے صدر آصف زرداری سے استعفی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ارسا ایکٹ میں ترامیم قطعی طور غیر آئینی اور غیر قانونی ہے ایسی ترامیم سندھ کو ایک مرتبہ پھر بنجر کرنے کی گہری سازش ہے لہذا ہم ان ترامیم کو کسی صورت نافز نہیں ہونے دینگے اپوزیشن جماعتوں نے ایوان صدر میں ہونے والے سندھ دشمن فیصلے کے خلاف 19 ستمبر کو سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا اور عوام سے ان مظاہروں میں پھرپور طریقے سے شرکت کی اپیل کی ہے اس بات کا اعلان جی ڈی اے سندھ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر عباسی، سردار عبدالرحیم، لیاقت علی جتوئی، سید زین شاہ اور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں ٹی آئی کے علی پلھ ایڈووکیٹ اور رضوان خانزادہ، جماعت اسلامی کے محمد حسین محنتی و دیگر موجود تھے۔ پریس کانفرنس میں این پی پی کے مسرور خان جتوئی، جے یو آئی کے تاج محمد ناہیو، جئے سندھ محاز کے ریاض چانڈیو، قومی عوامی تحریک کے مظہر راہوجو، فنکشنل مسلم لیگ کے کاشف نظامانی، غلام نبی منگریو، روشن جونیجو، جگدیش آہوجا، خواجہ نوید امین، عوامی جمہوری پارٹی کے حریف چانڈیو سمیت دیگر رہنما موجود تھے ۔ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا کہ مجوزہ ترامیم سے انڈس ریور سسٹم تباہ ہو جائے گا 114 ایم اے ایف پر پانی کی تقسیم نہیں ہوتی پانی کی تقسیم 105 یا 107 ایم اے ایف پر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارسا ایکٹ ، پانی کی تقسیم اور 1991 کے پانی کی تقسیم کے معاہدے کو لیکر ہم نے تفصیلی بحث کی اکیانوے کے پانی کی تقسیم کے معاہدے پر قومی اتفاق رائے ہوا اسی کے تحت ارسا پانی کی تقسیم کرتی ہے پانی کے معاملات ہمیشہ قومی مفادات کاؤنسل میں جاتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید