• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے 3ملزموں کو گرفتار کرکے تین پستول برآمد کرلئے ۔ لیڈی منشیات فروش سمیت 6ملزموں سے 3کلو کے قریب چرس اور 35لٹر شراب برآمد کرلی گئی ۔ کہوٹہ پولیس موٹر سائیکل چور گروہ کے 3ملزموں سے 4 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے ۔تھانہ آر اے بازار پولیس نے بھی موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم سے 3 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے ۔ اسلام آباد پولیس نے بھی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران8 اشتہا ری و عادی مجرموں سمیت منشیات فروشی و دیگر جرائم میں ملوث14جرائم پیشہ کو گرفتار کر لیا ۔
اسلام آباد سے مزید