• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگیگا کا مطالبات کی حمایت میں 26 ستمبر کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے اپنے مطالبات کی حمایت میں 26 ستمبر کو پورے پاکستان میں احتجاج اور 14 اکتوبر کو پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔چیف کوآرڈی نیٹر اگیگا پاکستان رحمان علی باجوہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام صوبوں کے اندر جو سکیل ریوائز ہو چکےجن ملازمین کو اگلی مراعات نہیں دی گئیں ان کو تمام صوبوں کی طرز پر کی مراعات دی جائیں۔ پینشن اصلاحات لیکر آنی ہیں تو اسے نئے بھرتی ہونے والے ملازمین پر لاگو کیا جائے۔پریس کانفرنس سے مرکزی چیئرمین اگیگا حیدر علی خان استانزئے و دیگر قائدین نےبھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اسلام آباد سے مزید