کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبد الرشید سولنگی نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر بلدیات کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا تسلسل جاری ہے،ادارہ غیر قانونی تعمیرات کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھے گا، دریں اثنا ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر ڈیمالیش اسکواڈ نے شہرکے مختلف اضلاع میں نقشے کے برخلاف اضافی منزلوں،پورشن اوراستعمال اراضی کی خلاف ورزی سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرا ت کومنہدم وسربمہرکردیا ۔