• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٍکراچی، 8 ماہ میں لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں 429 افراد قتل ہوئے

کراچی( ثاقب صغیر / اسٹاف رپورٹر )شہر میں رواں برس لوٹ مار کے دوران اور دیگر وارداتوں میں 429افراد قتل کیے جاچکے ہیں۔قتل کے سب سے زیادہ واقعات ماہ اپریل میں ہوئے جن کی تعداد 67ہے جبکہ جنوری میں 51، فروری میں 59، مارچ میں 52،مئی میں 42، جون میں 55، جولائی میں 56اور ماہ اگست میں47افراد قتل ہوئے۔اس دوران شہریوں سے کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق یکم جنوری سے 31اگست تک شہر میں گھروں میں ڈکیتی و راہزنی کے 183واقعات رپورٹ ہوئے۔دکانوں میں ڈکیتی و راہزنی کی 150 جبکہ ڈکیتی و راہزنی کے دیگر واقعات کے 2567 واقعات رپورٹ ہوئے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں برس کار چھیننے اور چوری کے875جبکہ موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کے10ہزار 231واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ گاڑیوں کی چوری اور چھیننے کے دیگر واقعات کے238واقعات رپورٹ ہوئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر میں8ماہ میں اغوا کے 1903، اغوا برائے تاوان کے 45اور زناء آرڈیننس کے تحت 151واقعات رپورٹ ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید