کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یومِ وفات پر برصغیر کے عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم نے 14اگست 1947کو ایکسیاسی معجزہ کرکے دکھایا،قائد اعظم پاکستان کو دنیا کے نقشے پر مسلمانوں کی ایک قابل تقلید ریاست بناکر اُبھارنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے قائد کے فرمودات، احکامات اور وژن کو پسِ پشت ڈال دیا ہے،آج کا پاکستان قائداعظم کے تصورات کے مخالف سمت میں سفر کر رہا ہے۔