اسلام آباد (خالد مصطفی ٰ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے بالآ خر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کے کہنے پر گیس مختص کرنے کےلیے تر جیحی آرڈر کی منظوری دیدی ۔ جس میں گھر یلو،تجارتی اور صنعتی شعبوں کے علاوہ تندور بھی شاملہیں ۔ انہیں سر فہرست رکھا گیا ہے ۔ جبکہ توانائی اور فرٹیلائزر کے شعبے تبدیل شدہ تر جیحی تر تیب میں دوسرے نمبر پر ہیں ۔ سیمنٹ کا شعبہ چو تھے نمبر پر ہے ۔ آخری نمبر پر پاور پلانٹس اور سی این جی کو رکھا گیا ہے ۔ کہانی یہیں ختم نہیں ہوتی پاور پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف میں پہلے ہی 250روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کردیا گیا ہے ۔ جو 2750روپے سے بڑھ کر تین ہزار روپے ہوگیا ہے ۔ آئی ایم ایف نے اس اضافے پر عمل درآمد کےلیے حکومت کو یکم جنوری 2025ء کی ڈیڈ لائن دی ہے ۔ آر ایل این کے نرخ 3700روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوں گے۔ سی پی یپز کےلیے حکومت یکم جنوری 2025ء سے گیس کی قیمت میں700روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کررہا ہے ۔ تا ہم ای سی سی کی منظورشدہ تر جیحی تر تیب کا بر آمدی صنعتوں نے سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے آخر نمبر پر رکھنے کو امتیازی قرار دیا جو ملکی بر آمد ات کےلیے ساز گار نہیں ہے ۔ آئی ایم ایف کی خواہش ہے کہ برآمدی صنعتوں کو بجلی کے لیے پاور پلانٹس کے بجائے قومی گرڈسےمنسلک کیا جائے جو گیس پر چلتے ہیں۔