اسلام آباد (فاروق اقدس) بھارت کے اپوزیشن لیڈر اور سابق حکمراں جماعت کانگریس کے مرکزی رہنما راہل گاندھی نے جو ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے کانگریس کی مسلم رکن الہان عمر سے ملاقات کی ہے جس پر بی جے پی کے حلقوں میں صفِ ماتم کا سا سماں ہے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ الہان عمر واضح بھارت مخالف طرزِ فکر و عمل رکھتی ہیں اور وہ بارہا بھارت کے خلاف بول چکی ہیں۔ الہان عمر ایوانِ نمائندگان کی رکن ہیں۔